Feb 22, 2021 02:18 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports lowest daily COVID-19 deaths since mid-November
اسلام آباد، گیلانی کے اعلان کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، مولانا فضل الرحمٰن
چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شمارت کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اور کراچی میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری چینی سو روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ، ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں میں چینی کی فی کلو قیمت پچانوے تک ہے جبکہ فیصل آباد میں چینی چورانوے اور بنوں میں تیرانوے روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں چینی بانوے روپے تک کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت نوے روپے تک ہے۔