Feb 22, 2021 02:26 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- Open voting only way to eliminate horse trading in Senate polls, PM
اسلام آباد، وزیر اعظم نے سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والوں کو جمہوریت پر دھبہ قرار دیدیا
وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والوں کو جمہوریت پردھبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے تدارک کا واحد راستہ سینیٹ میں اوپن ووٹنگ ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کا رابطہ ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگومیں اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امورسمیت سینیٹ انتخابات پرمشاورت کی گئی۔
وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگومیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی۔
بابر اعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔