Feb 22, 2021 02:47 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Islamabad- Stand with PTI wholeheartedly, says Jahangir Tareen
اسلام آباد،دل وجان سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں، جہانگیر ترین
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے تمام وہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
اپنے بیان جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کیلئے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے۔
خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ہیں، چند روز یہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کیلئے جہانگیرترین سے ملاقات کی ہے۔
جہانگیرترین نے فی الحال وزیراعظم اور دیگر حکومتی رہنماؤں سے فاصلہ اختیارکررکھا ہے تاہم یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ جہانگیر ترین اوروزیراعظم کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے ہیں اورجہانگیر ترین وقتاً فوقتاً انہیں معاشی حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں۔