Feb 22, 2021 03:00 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Islamabad- After the announcement of Gilani, there was a stir in the government circles, Fazalur Rehman
اسلام آباد، گیلانی کے اعلان کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، مولانا فضل الرحمٰن
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوسف گیلانی کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے یوسف رضا وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہو گا۔ پی ڈی ایم ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، گیلانی کے اعلان کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔
سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، آٹا، چینی، گھی سمیت سب چیزیں اتنی مہنگی ہو چکیں کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی، عوام ڈھائی سال سے شدید کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خود پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں کا مشکور ہوں، پی ڈی ایم نےمجھےٹکٹ دیا، پی ڈی ایم کی بھرپور ترجمانی کروں گا۔