Feb 22, 2021 04:50 pm
views : 211
Location : National Stadium
Karachi- PSL 6 matches continue with their splendor
کراچی، پی ایس ایل کے میچز اپنی آب وتاب سے جاری، کون سجائے گا سر پر جیت کا تاج، تمام ٹیمیوں کی تابڑ توڑ کوششیں
کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔ پی ایس ایل سکس میں شامل تمام ٹیمیں بھرپور انداز میں زور آزمائی کررہی ہیں۔
شائقین کرکٹ بھی نہ صرف اسٹیڈیم بلکہ اپنے گھروں میں بھرپور طور پر میچز سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
پی ایس ایل سکس کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے ملتان سلطانز کو سنسی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی جبکہ اس سے قبل لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے پچھاڑا۔
میچز اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ جیسے جیسے میچز کے فیصلے ہورہے ہیں ویسے ویسے پی ایس ایل کے کپ کیلئے کاوشیں مزید تیز تر ہوتی جارہی ہیں۔تمام ٹیمیں کوئی کسر باقی نہ رکھنے کی ٹھان کر میدان میں اتر رہی ہیں۔
دوسری طرف پی ایس ایل میں شامل مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو میچز کی وجہ سے متبادل روٹس استعمال کرنے کیلئے زور دیا گیا ہے۔