Feb 23, 2021 12:50 pm
views : 190
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 41 Pakistanis, infects 1,050 in one day
کراچی، کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکتالیس زندگیوں کے چراغ اجاڑ دیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار پچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار تین سو اڑتالیس، سندھ میں دو لاکھ چھپن ہزار چار سو پینتالیس، خیبر پختونخوا میں اکہتر ہزار ایک سو چھیالیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار نوسو تیرانوے، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو اکیاون، اسلام آباد میں تینتالیس ہزار چھ سو تئیس جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار آٹھ سو اٹہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ستاسی لاکھ باون ہزار پانچ سو تینتیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تینتیس ہزار نو سو اٹہتر نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ چھتیس ہزار دو سو تینتالیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو سولہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں اکتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار چھ سو اٹھاون ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار دو سو سینتیس، سندھ میں چار ہزار دو سو تیرانوے، خیبر پختونخوا میں دو ہزار تینتالیس، اسلام آباد میں چار سو تیرانوے، بلوچستان میں ایک سو ننانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو اکیانوے مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔