کوئٹہ، کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیرا علیٰ بلوچستان جام نے کہا ہے کہ گوادر اسٹیڈیم آج کل بہت مشہور ہورہا ہے اس سے بھی زیادہ خوشی انضمام الحق کا ہمارے کوئٹہ میں دورہ ہے۔انضمام الحق کا بڑا مشکور ہوں، انضمام پاکستان کے ہیرو رہے ہیں۔ہم بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کے فروغ پر پہلے نہیں سوچا گیا ہے۔ہماری کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصے بنیں۔
اس موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جام کمال بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کی بہتری کہلئے بہت کام کررہے ہیں آئندہ آنے والے دونوں میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ہماری کوشش کہ اسکول لیول سے کرکٹ ٹیم کو فروغ دیا جائے۔بلوچستان کے نوجوان کرکٹ سمیت دوسرے اسپورٹس میں نام بنا سکتے ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو پہلے مواقعے نہیں دیا گیاہے۔
وزیرا علیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ اس دفعہ آپ دیکھیں گے کہ کوئٹہ کی ٹیم میں بلوچستان کے نوجوان کھیلیں گے۔گوادر پاکستان کا سب سے بڑا پورٹ بنے جارہا ہے، آئندہ آپ دیکھیں گے کہ ترقی کے مواقعے یہاں سے نکلیں گے۔ماضی میں جو کمزوریاں رہی ہیں اسےہم نے دور کرنا ہے۔