Feb 23, 2021 03:40 pm
views : 219
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- Senate polls, Election Tribunal upholds Pervaiz Rashid's disqualification by ECP
اسلام آباد، الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرکے سینیٹ انتخابات کیلئے نا اہل قرار دیدیا
الیکشن ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما پرویز رشید کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ ٹربیونل نے بھی پرویز رشید کو سینٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
پرویز رشید کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ پرویز رشید اٹھائیس گھنٹے پیسے لے کر پھرتے رہے، کسی نے رقم وصول نہیں کی، الیکشن قانون کے مطابق اگر امیدوار کے علم میں کوئی یوٹیلیٹی بل وغیرہ نہیں ہے تو وہ ادا کر سکتا ہے، عدالت میں پنجاب ہاؤس کے کنٹرولر موجود ہیں، واجبات دینے کیلئے تیار ہیں، یہ کیش لینا چاہتے ہیں تو ایک گھنٹے کے وقفے تک کیش دے دیں گے۔
پرویز رشید کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مجھے بے بنیاد الزام پر نااہل کیا گیا، سرکاری کاغذات میں مجھے نادہندہ ظاہر کیا گیا، انصاف والے اب دھند اور دھاندلی والے ہوگئے، پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے، کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن ٹربیونل کی سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل مسترد کرنے پر کہا ہے کہ پرویز رشید سوچ، نظریے اورجمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے۔پرویز رشیدجمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔