Feb 23, 2021 04:03 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Karachi- Journey of Two World Players ended in PSL Six
کراچی، پی ایس ایل سکس میں دو عالمی کھلاڑیوں کا سفر ختم ہوگیا، ملاقات اب آئندہ پی ایس ایل کے انعقاد پر ہوگی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل کا پاکستان سپر لیگ سکس میں فی الحال سفر ختم ہوگیا۔سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کرس گیل وطن واپس لوٹ رہے ہیں،انھوں نے کوئٹہ کی دو میچز میں نمائندگی کی،پیر کو لاہور قلندرز کے خلاف چالیس بالز پر اڑسٹھ کی اننگزبھی کھیلی۔سری لنکا سے سیریز ختم ہونے کے بعد ضرورت پڑنے پر دوبارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجوائن کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل افغانی آل راؤنڈرزمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے یو اے ای روانہ ہوگئے ہیں۔راشد خان کا بھی پی ایس ایل سکس میں سفر تمام ہو گیاہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں راشد خان نے کہا ہے کہ بہت جلد پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے لیکن افغانستان ٹیم کیلیے قومی ذمہ داری نبھانا ہے۔ لاہور قلندرز اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہوں، انشاءاللہ آئندہ سال ملاقات ہوگی۔