Feb 23, 2021 04:29 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Islamabad- NEPRA releases inquiry report on power breakdown
اسلام آباد، نو جنوری کی شب پورا ملک اندھیرے میں ڈوبنے کی وجوہات سامنے آگئیں
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی بریک ڈاون کی انکوائری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق بلیک آؤٹ گدوپاورپلانٹ اورسوئچ یارڈ کےدرمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔
بریک ڈاؤن سے بڑی ٹرانسمیشن لائنزٹرپ کرگئیں۔ شمال اورجنوب میں بجلی کا لوڈ غیرمتوازن ہوگیا۔ نیپرا نےگدوپاورپلانٹ انتظامیہ کی غفلت، عملے کی تیکنیکی تربیت کی کمی اوراین ٹی ڈی سی کے بوسیدہ نظام کوبریک ڈاون کا ذمہ دارٹھہرایا دیا۔
نو جنوری رات گیارہ بج کر چالیس منٹ پرپورا ملک اندھیرے میں ڈوبنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ نیپرا نے بجلی بریک ڈاون کی انکوائری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جنوب میں شمال کی نسبت بجلی کی پیداوارزیادہ تھی،، غیرمتوازن پیداوارسے مکمل بریک ڈاون کی صورتحال بنی۔ این ٹی ڈی سی مجموعی طورپربائیس گھنٹے میں بجلی بحال کرنے میں کامیاب ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق بجلی بحالی پرفوری کام شروع ہوا۔ کچھ پاورپلانٹس کوبحال کرنے میں دیرلگی۔ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس گیس کی کمی کے باعث بند تھے۔ کے الیکٹرک نے بھی ٹپال اورگل احمد پاورپلانٹس کوچلانے کی کوشش کی۔ زیادہ تر پاورپلانٹس ستائیس گھنٹےکے اندرٹرانسمیشن لائن سے کنیکٹ ہوگئے۔ پن بجلی کے پاور پلانٹس نے بیس گھنٹے میں پیداوارشروع کی۔ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی بجلی سترہ گھنٹوں میں بحال ہوئی۔