Feb 23, 2021 05:00 pm
views : 210
Location : Domestic Place
Islamabad- Broadsheet has paid 20,000 pound to the Sharif family
اسلام آباد، براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے، برطانوی فرم نے شریف فیملی کو بیس ہزار پاؤنڈ ادا کردیئے، وکلاء کی جانب سے رقم کی وصولی کی تصدیق
برطانوی فرم کو ادائیگی کرنا پڑگئی۔ براڈ شیٹ کو تقریبا پینتالیس لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنے پڑے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جبکہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔
کوئن کونسل کا کہنا ہےکہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو بیس ہزار پاؤنڈ ادا کئے ہیں۔
براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔
دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سےگزرنےکے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔
خیال رہےکہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانےکیلئے انیس سو ننانوے میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔