Feb 24, 2021 12:38 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 50 Pakistanis, infects 1,196 in one day
کراچی، مہلک وائرس کورونانے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچاس زندگیاں چھین لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو چھیانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار آٹھ سو اکیانوے، سندھ میں دو لاکھ چھپن ہزار سات سو اکتالیس، خیبر پختونخوا میں اکہتر ہزار دو سو بیاسی، بلوچستان میں انیس ہزار چار، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو چون، اسلام آباد میں تینتالیس ہزار سات سو تریپن جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار نوسو پچپن کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ستاسی لاکھ نوے ہزار نو سو چھیاسی افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اڑتیس ہزار چار سو تریپن نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ اڑتیس ہزار دو سو سات مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو بتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں پچاس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار سات سو آٹھ ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار دو سو انہتر، سندھ میں چار ہزار تین سو ایک، خیبر پختونخوا میں دو ہزار پچاس، اسلام آباد میں چار سو چورانوے، بلوچستان میں ایک سو ننانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو تیرانوے مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔