Feb 24, 2021 12:49 pm
views : 224
Location : Balochistan, Pashokan
Quetta, Pakistan Navy and ANF joint operation in Balochistan,Drugs worth Rs 2,000 crore recovered
کوئٹہ، پاک بحریہ نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران دو ہزار کروڑ روپے کی منشیات برآمد کرلی
پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران دو ارب روپے مالیت کی سات سو کلو منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں سات سو کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
برآمد شدہ منشیات کی مالیت دو ارب روپے سے زائد ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔