کولمبو، میرا سیاست میں آنے کا مقصدغربت کا خاتمہ ہے، وزیراعظم کہتے ہیں برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری، منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم کرسکتے ہیں، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرکے غربت کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے خطے میں امن، سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری کیلئے کرداراداکریں۔
دورہ سری لنکا کے موقع پر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بہت متاثر ہوئی اس حوالے سے سری لنکا کے صدر سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔دنیا کے ہر فورم پر یہی موقف رہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت سے ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے جو صرف ڈائیلاگ سے حل ہوسکتا ہے اور اقتدار میں آنے پر بھارت کو ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن بات نہیں بنی، مسائل کا حل جنگ میں نہیں ،ڈائیلاگ میں ہے، ایک مسئلے کے حل کیلیے جنگ چھڑنےسے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں۔