Feb 24, 2021 01:45 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Islamabad- PDM's success in by-elections is victory of democracy, Yousuf Raza Gillani
اسلام آباد، یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری کا اہم پیغام شہباز شریف کو پہنچادیا،سابق وزیر اعظم کہتے ہیں پی ڈی ایم ایک حقیقت ہے
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کا شکر گزار ہوں کہ مجھے سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار بنایا گیا، پی ڈی ایم حقیقت ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں سے ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کام کیا، میں وزیرِ اعظم اور شہباز شریف وزیرِ اعلیٰ پنجاب تھے تو ہمارے درمیان بہترین تعلقاتِ کار رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ضمنی الیکشن میں بہترین نتائج دیئے، زندگی اسمبلی میں گزاری، وزیرِ اعظم رہا، اسپیکر بھی رہا، آئین کے مطابق ہی چلنا چاہیئے۔
سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئین میں تبدیلی لائی جائے، غیر آئینی اقدام جمہوریت کیلئے خطرہ ہو گا، سینیٹ الیکشن کیلئے آئین میں باقاعدہ طریقہ وضع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان مجھے پہلے بھی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دے چکا ہے، کیا میں نے پورے ایوان کو خرید لیا تھا؟