Feb 24, 2021 03:15 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Lahore- Supreme Court should not support government's sinking ship, says Maryam Nawaz
لاہور، ملک میں انصاف کے دو معیار اعلیٰ عدلیہ پر دھبہ ہیں، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگرسپریم کورٹ نےحکومت کو کوئی ریلیف دیا تو فیصلہ یکطرفہ ہوگا، اعلیٰ عدلیہ کو ورٹ کوگندے کھیل میں گھسیٹنے پر حکومت کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے منظم دھاندلی کی، ہمارے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا، ہمیں20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن نہیں چاہیے، ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی پورےحلقےمیں ری پولنگ چاہئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کو پہلے ہی روز فراڈ شیٹ کہا تھا، عمران خان کے کارندوں نے براڈ شیٹ سے اپنا کمیشن مانگا، براڈشیٹ سے پیسےلینے والے بےنقاب ہوگئے، کمپنی ان کو رسوااور بےنقاب کررہی ہے، نوازشریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں حکومت کو خود رقم دینی پڑگئی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پرویزرشید کےکیس میں حکومت بے نقاب ہوگئی، دھند میں بندے اغوا کرنا ان کی حکومت کا شیوہ ہے، میرے خلاف نیب کے نوٹس بھی دھند میں گم ہوگئے، ایسے ہتکھنڈے حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کےمترادف ہیں۔