Feb 24, 2021 03:52 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Cricketer Faf Dupleix, Chris Gayle's replacement in PSL Six, reached Karachi
پی ایس ایل سکس میں کرس گیل کے متبادل فاف ڈوپلیسی کراچی پہنچ گئے، جنوبی افریقی اسٹار دو روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کریں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کی جگہ فاف ڈوپلیسی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔فاف ڈوپلیسی کراچی میں دو روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
دوسری طرف انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور پاکستانی شائقین اور مقامی کھانوں کے رسیا ہوگئے۔ کوہلر کیڈمور کا کہنا ہے کہ پاکستان بہترین ملک ہے، میں یہاں کے لوگوں، کرکٹ فینز، کلچراورکھانوں کا فین بن گیا ہوں، مجھے پی ایس ایل کیلئے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر رہاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا یادگارہے۔