Feb 25, 2021 01:52 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 64 Pakistanis, infects 1,361 in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس کے وار میں تیزی آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چونسٹھ افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو اکسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ انہتر ہزار چار سو چوہتر، سندھ میں دو لاکھ ستاون ہزار نواسی، خیبر پختونخوا میں اکہتر ہزار چار سو نوے، بلوچستان میں انیس ہزار دس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو پچپن، اسلام آباد میں تینتالیس ہزار نوسو ایک جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار بائیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اٹھاسی لاکھ اکتیس ہزار آٹھ سو بانوے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس ہزار نوسو چھ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ انتالیس ہزار آٹھ سو اٹھاسی مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار پانچ سو نوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چونسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار سات سو باہتر ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار تین سو آٹھ، سندھ میں چار ہزار تین سو پندرہ، خیبر پختونخوا میں دو ہزار اٹھاون، اسلام آباد میں چار سو چورانوے، بلوچستان میں ایک سو ننانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو چھیانوے مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔