Feb 25, 2021 01:56 pm
views : 199
Location : Domestic Place
Islamabad- Schools to start regular classes from March 1, Shafqat Mehmood
اسلام آباد، یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا گیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم معمول کے حالات کی جانب جارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں پانچ روز کھل جائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق اٹھائیس فروری سے ختم ہو رہا ہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول اٹھائیس فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس فروری سے ملک میں کورونا کے باعث تعلیمی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا تھا۔