Feb 25, 2021 03:15 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Peshawar- there is no evidence that Establishment is neutral, says Molana Fazal ur Rehman
پشاور، سینیٹ الیکشن میں جیت کر سرپرائز دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں ایسے کوئی شواہد نہیں کہ اسٹیبلیشمنٹ نیوٹرل ہے
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دوہزار اٹھارہ الیکشن کے بارے میں جو موقف ہے اس پر قائم ہیں۔ ایسے کوئی شاہد نہیں ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔
پشاور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران کرم ایجنسی اورڈسکہ میں دھاندلی کی گئی جو ناقابل قبول ہے، کرم میں جعلی ووٹ پکڑے گئے پی ٹی آئی کے امیدوار کو نااہل کرنا چاہیے تھا، نتائج تبدیل کیے گئے اورنااہل امیدوارکوجتوایا گیا، ہم ایسے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی میں پولنگ آفیسرز تو ملوث ہیں یا بے بس ہیں، الیکشن کمیشن نے نوٹس لینے کے بجائے ضمنی انتخاب کے نتائج روکے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ سنانا چاہیے، دھاندلی دھاندلی ہے جس سطح پر بھی ہو، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ دونوں حلقوں میں دوبارہ انتخاب کرائے۔