Feb 25, 2021 04:05 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Lahore- there is no question of constitutional term, Maryam, bilawal says they are not playing a game of no-confidence at the moment
لاہور، پی ٹی آئی حکومت چُنتخب ہے، آئینی مدت کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، مریم نواز جبکہ بلاول بھٹو بولے اس وقت عدم اعتماد کا کھیل نہیں کھیل رہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ جاتی امراء میں دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے ہمراہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو جمہوریت پسند لوگ چاہتے ہیں ،عوام پر روز منہگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے، غیر منتخب حکومت نے تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کر دی ہے، حکومت کی سپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، تحریک انصاف کے خلاف ہر صوبے میں بغاوت ہو رہی ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا اس وقت سینیٹ الیکشن پر فوکس ہے۔ملک کے ہر کونے سے ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، عوام نے ضمنی الیکشن میں حکومت کو مسترد کیا ہے، یہ بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، ضمنی الیکشن میں ثابت ہوگیا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، اب یوسف رضا گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا کہ پارلیمنٹ بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے جب کہ حفیظ شیخ سے گیلانی کا مقابلہ ہمارا امتحان ہے۔