Feb 25, 2021 04:14 pm
views : 216
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- ECP nullifies by-election in NA-75 Daska, orders re-polling on March 18
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے این اے پچھتر ڈسکہ کے الیکشن کو کالعدم قرار دیدیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے پچھتر ڈسکہ میں الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کے انعقاد کا حکم دیدیا ہے۔ دیا۔
الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے پچھتر ڈسکہ سے متعلق سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنے وکیل علی ظفر کے ذریعے مؤقف پیش کیا کہ فائرنگ ہر الیکشن میں ہوتی ہے اس لئے شکایت نہیں کی، ہر علاقہ کے ووٹرز کی مرضی ہے ووٹ ڈالیں یا نہ ڈالیں، حلقے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی ہوئی نہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔
وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور لیڈر کہا تھا بیس پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات پر اعتراض نہیں، بطور امیدوار علی اسجد ملہی کو دوبارہ پولنگ پر اعتراض ہے، عدالت این اے پچھتر کا انتخابی نتیجہ جاری کرے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی فارم فورٹی فائیو کا مسئلہ سامنے آیا تھا، تاہم ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کو فارم فورٹی فائیو نہ ملنے کی شکایت نہیں آئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ این اے پچھتر ڈسکہ سے متعلق سماعت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، حلقے میں پولنگ اٹھارہ مارچ کو ہوگی۔