Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 25, 2021 06:30 pm views : 297

Location : Domestic Place

Lahore- I want to build a shelter for the protection and safety of dogs, says Sajid Ali Shah
  • Urdu

لاہور، پورے پاکستان بھر کی سڑکوں پر گھومنے والے کتوں کو اولاد کی طرح پالنے کی خواہش ہے، ساجد شاہ

زندہ دلان شہر لاہور کا رہائشی ساجد علی شاہ انسانیت سے محبت کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کی خدمت اور تحفظ میں بھی پیش پیش ہے۔ شہر بھر کے آوارہ اور سڑکوں پر گھومنے والے کتوں کو محفوظ شیلٹر فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ساجد علی شاہ اپنی مدد آپ کے تحت نصف درجن کتوں کی نگہداشت میں مصروف عمل ہے۔
ساجد شاہ نے بتایا کہ امریکی تحقیق سامنے آئی ہے کہ کتے پالنے والوں کو دل کی بیماریاں نہیں ہوتی اور مجھے یقین ہے کہ مجھے کبھی دل کی بیماری نہیں ہوگی کیونکہ سڑکوں پر پھرنے والے کتوں کیلئے  میرے دل کی دھڑکیں تیز دھڑکتی ہیں، شریانیں اوپر رہتی ہیں اس لئے کبھی مجھے دل کی بیماریاں نہیں ہوسکتیں۔امریکن تحقیق میں یہ واضح بھی کیا گیا ہے کہ جس جس گھر میں ڈاگ پیڈ پائے گئے اس گھروں کے بچے صحتمند بھی ہیں اور تعلیم میں بھی آگے ہیں کیونکہ ڈوگ فزیکلی آپ کو سرگرم رکھتا ہے۔
ساجدعلی شاہ نے پورے پاکستان کے کتوں کو پالنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حیثیت کے مطابق کام کررہا ہوں اور چھوٹا سا ڈوگ ویلفیئر ہاؤس بنایا ہوا ہے اور اب شیلٹر بنانا چاہتا ہوں، کتے انسان کو بے وجہ نہیں کاٹتے وہ صرف اپنا تحفظ کرنے کیلئے آگے پیچھے بھاگتے ہیں، میں انسان ہوں اور تین تک بھوکا رہ سکتا ہوں اور اس کے بعد اپنی خوراک پوری کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاؤں گا جبکہ کتوں کی چودہ روز تک کھائے بغیر زندگی ہے، پھر وہ چودہ روز بعد آخری سطح پر اپنی زندگی کی سانسیں لے رہے ہوتے ہیں،دانتوں اور جسمانی ساخت کی وجہ سے لوگ کتوں سے ڈرتے ہیں لیکن یہ ہمارے بلامعاوضہ محافظ ہیں۔ سائنٹیفک اعتبار سے کتوں کی عمر بارہ برس ہے۔
ساجد شاہ کی صاحبزادی سکینہ کا کہنا تھا کہ کتے پالنا میرا مشغلہ ہے اسی لئے میں نے موٹو، کولو، وائٹی، وائیٹو، میکسی، گولو کے نام سے کتے پال رکھے ہیں جو ہم سے پہلے سڑکوں پر گھومتے تھے اور میں آگے چل کر رضاکار ہی بننا پسند کروں گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved