Mar 04, 2021 04:08 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Successful Operation by PMSA and CI in Sea, 815 million PKR Wortly Hashish seized
کراچی، پاکستانی سمندری حدود میں کارروائی کے دوران بھاری مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر پاکستانی سمندری حدود میں مشکوک کشتی پر کامیاب مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں منشیات کی بھاری مقدار پکڑلی ہے۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران ایک مشکوک کشتی سے کھلے سمندر میں تقریبادو ہزار چالیس کلو گرام حشیش برآمد کی گئی ہے۔ جس کی بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی قیمت لگ بھگ آٹھ سو سولہ ملین پاکستانی روپے ہے، برآمد کی گئی منشیات کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے پاکستان کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کے ہمراہ کامیاب آپریشن کے نتیجے میں منشیات برآمد کرنا اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم مستعد ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی اور مقاصد کیلئے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے میں پرعزم ہیں۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمندر میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے اپنے قومی فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔