Mar 04, 2021 06:20 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- PDM will decide when to table no-confidence motion against PM: Bilawal Bhutto Zardari
اسلام آباد، پی ڈی ایم آپ کو بتائے گی عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا، بلاول بھٹو کہتے ہیں جانتا ہوں آپ کا کونسا بندہ تیر اور شیر پر الیکشن لڑے گا
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت دیر ہوگئی اس حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کے چیلنج کو تسلیم کیا، عمران خان نے کہا تھا کے اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہار گئے تو اسمبلیاں تحلیل کردوں گا تاہم عمران خان ڈرتے ہیں اور خائف ہیں جب کہ ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ایک تماشہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا آپ کے ممبران کا آپ پر اعتماد نہیں تاہم ہم آپ کو بتائیں گے کے عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا۔ مجھے ایک ایک ووٹ اور ایم این اے کا پتا ہے جو بیٹھے آپ کے ساتھ اور دل ہمارے ساتھ ہیں، مجھے پتہ ہے کس نے بغض حفیظ شیخ اور بغض عمران خان میں ووٹ دیا۔
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، سب جماعتوں سے آج سے رابطوں کا آغاز کیا جائے گا جب کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے جب کہ پی ڈی ایم اتفاق رائے سے فیصلے کرتی ہے اور مستقبل میں بھی فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔