Mar 05, 2021 03:41 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- Senate election results, ECP disappointed over PM's allegations
اسلام آباد، کسی کی خوشنودی کیلئے آئین کو نظر انداز نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم کے الزام کو مسترد کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ووٹنگ آئین اور جمہوریت کا حسن ہے۔ اگر کہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ آکر بات کریں، ہم آپ کی تجاویز سن سکتے ہیں تو شکایات بھی سنیں گے۔الیکشن کمیشن آئینی اور آزاد ادارہ ہے۔ ہم کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن سنتا سب کی ہے ، کام آئین کے مطابق کرتا ہے۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعدجاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر فیصلوں پر اعتراض ہے تو آئینی راستہ اختیار کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزرا کے بیان پر دکھ ہوا، ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، اداروں کو کام کرنے دیا جائے۔ کیچر نہ اچھالی جائے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔