Mar 05, 2021 03:45 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Medical personnel over the age of 60 have been notified to be vaccinated against coronavirus
اسلام آباد، 60 سال سے زائد عمر کے طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمر کے طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈریپ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد 60 سال سے زائد عمر ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو چینی ویکسین لگائی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہےکہ طبی عملے کے علاوہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن چند روز میں شروع ہوگی جب کہ برطانوی ویکسین پاکستان آنے تک بوڑھے افراد کو چینی ویکسین سائنو فارم لگائی جائے گی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے گزشتہ روز چینی اور روسی ویکسینز کو 60 سال سے زائد العمر افراد کے لیے موزوں قرار دیا تھا۔