Mar 05, 2021 03:48 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- Senate polls, GDA angry over Pir Sadaruddin Rashdi's defeat, demands PM to launch inquiry
کراچی، پیر صدر الدین شاہ راشدی کی شکست پر جی ڈی اے ناراض ہوگئی، وزیر اعظم سے جماعت میں موجود کالی بھیڑیں نکالنے کا مطالبہ کردیا
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا اتحادی دھڑا پیر صدر الدین شاہ راشدی کی شکست پر ناراض ہو گیا، جی ڈی اے رہنماوں نے پی ٹی آئی کے ووٹ نہ ملنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے چودہ اراکین میں سے کوئی بھی نہیں بکا، عمران خان اپنی پارٹی سے کالی بھیڑیں نکالیں، ایکشن لینا ان کا کام ہے ہم نے ثبوت وزیراعظم کو ارسال کردیئے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں شہر یار مہر اور نصرت سحر عباسی نے دیگر جی ڈی اے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کے تمام اراکین پارٹی موقف کے ساتھ کھڑے رہے جس کی بنیاد پر ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے سیٹ جیتی لیکن ہم اتنے بیوقوف تھے کہ اپنی سیٹ ہارگئے۔
شہریارمہر نے مزید کہا کہ عمران خان سے کہیں گے کہ اپنی پارٹی میں موجود کالی بھیڑیں دور کریں، جب تک اپنے اندر صفائی نہیں کرینگے تو ملک اور نظام ٹھیک نہیں کرسکتے،قربانی دینی پڑتی ہے اور ہماری ہی قربانی دی جارہی ہے۔
نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ بے ضمیروں کو بے نقاب کرینگے، وزیراعلی نے جو سرپرائز دینا تھا جی ڈی اے نے وہ روکا۔ جی ڈی اےکا ایک ایک ممبر پیر صاحب کے ساتھ رہا، جو بکےوہ کون ضمیر فروش ارکان تھے، اس کا پتہ لگایا جائے۔