Mar 05, 2021 04:06 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan cricket team will perform better in South Africa tour, Azhar Ali
لاہور، دورہ جنوبی افریقا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بہتر پرفارم کرے گی، اظہرعلی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔
نیشنل
ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی
نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد یوسف
اور یونس خان کی کوچنگ سے کافی فائدہ ہورہا ہے، دونوں کے تجربے سے فائدہ
اٹھاکر کھیل میں بہتری لانے کا اچھا موقع ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں فہیم
اشرف کے ساتھ بھی کام کیا گیا، اس سے ان کے کھیل میں بہتری سب کو نظر آئی
ہے، یہ کیمپ ہمارے پاس اپنی کوتاہیوں پر کام کرنے کے لیے بہترین موقع ہے۔
اظہر
علی نے کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ نہیں ہورہی جس کی وجہ سے یہ کیمپ میں
خامیوں کو دور کرنے کا بہترین وقت ہے، ابتدائی طور پر کھلاڑیوں کی فٹنس کا
جائزہ لیا گیا جو بہت اچھی ہے، ہمارے جو کھلاڑی آرہے ہیں وہ اسی سسٹم سے
آئے ہیں ان کو تھوڑا موقع ملنا چاہیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیرون
ملک کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی دکھانا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں
ہوتا، سب ٹیموں کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہوم سیریز میں پاکستان
نے جنوبی افریقہ کو ہرایا، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اب جنوبی افریقہ
جاکر بھی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، وائٹ بال کرکٹ میں
پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔