Mar 05, 2021 04:40 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- President also said that the Prime Minister has lost the trust of the people, says Maryam Nawaz
اسلام آباد، وزیراعظم کس منہ سے اعتماد کا ووٹ مانگ رہے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں آپ پر عدم اعتماد کا فیصلہ آچکا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں جو بات قوم کو سمجھ آ گئی تھی وہ صدر کو کل سمجھ آئی ہے، صدر کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انھیں دیر سے ہی لیکن سمجھ آ گئی۔صدر کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اندر جو رائے دی وہ ذاتی نہیں تھی، الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت رائے دی، اور آئین میں ترمیم کا اختیار نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو ہے۔
ان کا کہنا تھا بلوچستان، خیبر پختونخوا میں اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے، بلوچستان اور کے پی کے میں یہ جیتیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہے، اسلام آباد میں ایک نشست ہار جائیں تو الیکشن ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی، سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، جب آپ کے غلط کام کو غلط کہیں تو ادارے برے، اب اداروں کو بھی معلوم ہے کہ اداروں کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین کی اس پر ایکشن لینا چاہیے، عمران خان فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔