Mar 06, 2021 07:45 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 38 Pakistanis, infects 1,714 in one day
کراچی، کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء نے مزید اڑتیس زندگیاں نگل لیں
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک
لاکھ 75 ہزار 964، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 392، خیبر پختونخوا میں 73
ہزار 515، بلوچستان میں 19 ہزار 106، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958، اسلام
آباد میں 45 ہزار 329 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 464 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک
بھر میں اب تک 91 لاکھ 73 ہزار 593 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24
گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 200 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 58 ہزار 210
مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے
والوں کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 534، سندھ میں 4 ہزار
411، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 104، اسلام آباد میں 506، بلوچستان میں 200،
گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 309 مریض جان سے ہاتھ دھو
بیٹھے۔