Mar 06, 2021 07:50 pm
views : 235
Location : National Assembly
Islamabad- The way Senate elections were held is embarrassing, PM Imran
اسلام آباد، کچھ بھی ہوجائے کرپٹ لوگوں کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم عمران خان
پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹتی ہے تومرجاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرداری دنیا بھرمیں 10 پرسنٹ سے مشہورہے، اس پرفلمیں بنی ہوئی ہیں، کہا جاتا ہے ایک زرداری سب پربھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟ چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کواخلاقی تباہ کیا، کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا۔ نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کرملک سے باہربھاگا ہوا ہے، فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا۔ یوسف رضا گیلانی نے رقم واپس لانے کیلئے خط نہیں لکھا۔
عمران خان نے کہا کہ سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، نوازشریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کرلے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کے کیسز عدلیہ اورنیب میں ہیں، میرا ان پر کوئی کنٹرول نہیں، عدلیہ اور نیب کو ان مقدمات میں سزا کیلئے جو مدد چاہیے فراہم کریں گے، میری ساری پارٹی میرا ساتھ چھوڑدے پھربھی تنہا لڑوں گا، کپتان ہوں آخری گیند تک لڑنے والا ہوں اور آخری گیند تک لڑوں گا۔