Mar 06, 2021 07:52 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI government is not the best but Imran Khan is the only hope, Fawad Chaudhry
اسلام آباد، تحریک انصاف کی حکومت بہترین نہیں لیکن عمران خان واحد امید ہیں، فواد چوہدری
وفاقی
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ
تحریک انصاف کی حکومت بہترین ہے لیکن عمران خان اس ملک میں واحد امید ہیں۔
پارلیمنٹ
ہاؤس اسلام آباد آمد کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کس نے سینیٹ میں
حکومتی امیدوار کو ووٹ دیا اور کس نے نہیں، ہمارا یہی جھگڑا ہے کہ مخالف
ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہونا چاہیے، اسی لیے ہم کہہ رہے تھے
کہ ووٹ دینےوالے کا علم ہونا چاہیے۔
قبل ازیں اپنی ٹوئٹ میں فواد
چوہدری نے کہا کہ وہ عوام کی توقعات زیادہ ہیں اور کارکردگی کہیں بہتر کرنے
کی ضرورت بھی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت عمران خان اس ملک میں واحد امید
ہے، اس کے علاوہ صرف سیاسی مگر مچھ ہیں جو ملک کو دبوچنا چاہتے ہیں تاکہ
بچے کچے وسائل بھی ہڑپ کر سکیں۔