Mar 06, 2021 07:58 pm
views : 226
Location : outside Parliment House
Islamabad- Shoe hurled at PML-N's Ahsan Iqbal outside Parliament House
اسلام آباد، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنما احسن اقبال کو جوتا پڑ گیا، لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان دست وگریباں ہوگئے
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن کو نامعلوم شخص نے جوتا دے مارا۔
اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا ہے، اور ن لیگی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کررہے ہیں، اس دوران لیگی رہنماؤں نے پریس کانفرنس بھی کی، تاہم تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی۔
لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوگئے اور شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے، مصدق ملک کا گریبان پکڑا گیا، اور مریم اورنگزیب کو بھی دھکے اور گالیاں دی گئیں، جب کہ نامعلوم سمت سے کسی نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا، جو احسن اقبال کے سر پر لگا۔ تمام تر واقعے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن اقبال کارکنان کے نعروں کے جواب دے رہے ہیں جب کہ نامعلوم سمت سے آنے والا جوتا ان کے سر پر لگتا ہے۔