Mar 06, 2021 08:00 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Sukkur- Maulana fazal ur rehman refuses to recognize Imran's vote of confidence
سکھر، مولانا نے عمران کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، فضل الرحمٰن
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، تمہیں گلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے جعلی وزیراعظم کی سمری پر ایوان کا جعلی اجلاس بلایا، عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد پھر سے اعتماد کے ووٹ لینے کی بات کی ہے، ساری رات ممبر کے دروازے کھٹکھٹا کر حاضری لی گئی، وزیراعظم کو کرپٹ ارکان کا ووٹ لیتے شرم نہیں آئی، ان کی 2018 کی اکثریت بھی جعلی تھی اور اب بھی جعلی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شیشے کے گھر میں رہ کر کسی پر پتھر نہیں پھینکتے، حکومت شرافت کا دامن ہاتھ نہ جانے دے، عمران خان تو خود کرپشن کے بانی ہیں، وہ کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، انہوں نے خود جائیداد بنائی اور 12 لاکھ میں بنی گالا کا محل ریگولرائز کرایا، پوری دنیا سے ہماری تجارتی روابط کٹ چکے ہیں، اب یہ قوم مزید دھوکا کھانے کو تیار نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج پھر اجلاس میں وہی پرانی باتیں دہرائیں، تعجب ہے کہ آج عمران خان نے پھر سے ریاست مدینہ کی بات کی، ملک خطابت سے نہیں چلا کرتے، جعلی حکمران آج ہے کل نہیں ہوگا، واضح اعلان کرتا ہوں پی ڈی ایم آج کے اجلاس کو آئینی نہیں سمجھتی، اور کرپٹ حکومت کےخلاف فیصلے کرچکی ہے۔