Mar 06, 2021 08:00 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Islamabad- Imran Khan took vote of confidence at gunpoint: Maryam Nawaz
اسلام آباد، مریم نواز نے عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرار دیدیا، کہتی ہیں حکومت کی سیاسی موت ہوچکی، تجہیز و تکفین باقی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے پہلے سند یافتہ ووٹ چور ہیں، یہ دھند چھٹے گی تو تمہاری داستانیں سامنے آئیں گی، گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، جب یہ پہلے پارلیمنٹ میں تھے یہی کرتے تھے، آج حکومت میں ہیں تو وہی کچھ کیا، آج انہوں نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔
اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پہنچنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کا استقبال کیا۔
ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا گیا، آپ خود تو سیکیورٹی حصار میں ہوتے ہیں یہ سیکیورٹی بھی جلد ختم ہو جائے گی، آپ کی گردنوں کے اوپر سر بھی خالی ہیں، مسلم لیگ نون کوئی خیراتی جماعت نہیں ہے، نون لیگ اخلاقیات کی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا، چور چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، آپ کے دن گنے جا چکے ہیں، ابو بچاؤ مہم کی انہیں ضرورت نہیں خود ابو کو مقابلے کیلئے دن رات ایک کرنا پڑا، بیٹا بچاؤ، اولاد بچاؤ مہم پاکستان نے آج دیکھی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اقتدار کیا چیز ہے، آج انہیں ہاتھوں سے اقتدار جاتا ہوا محسوس ہوا، یہ ایک سیٹ کی مار ہیں، یوسف رضا گیلانی ایک سیٹ کیا جیتے ان کے دماغی توازن ہل کر رہ گئے، پاگل پن کا شکار ہو گئے، صبح گئے کہ شام گئے، آنے والے دنوں میں ان کا جانا ٹھہر گیا ہے۔