Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 07, 2021 05:57 pm views : 236

Location : Domestic Place

Islamabad- PTI approach ECP to stop Yousuf Raza Gilani's Senate victory notification
  • Urdu

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی ایک درخواست میں حالیہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر کامیاب ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کردی ہے۔
مذکورہ پٹیشن سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی لیک آڈیو، جس میں وہ پی ٹی آئی کے 4 اراکین اسمبلی کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں ووٹ پر بھاؤ تاؤ کررہے ہیں، اور علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کی بنیاد پر دائر کی گئی جس میں وہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کی تکنیک بتارہے ہیں۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوذیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی کے مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کو روکنا چاہیے۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں 'علی حیدر گیلانی قومی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ مسلسل بھاؤ تاؤ کررہے تھے'، ساتھ ہی یہ بھی الزام عائد کیا گیا مریم نواز نے اپنی تقریر میں ان اراکین اسمبلی کو عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔
ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی سے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواست بھی دائر کی۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر شکست دے دی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی ممکنہ طور پر اپوزیشن کی جانب سے صادق سنجرانی کی جگہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل رہنما پیپلز پارٹی کے بیٹے علی گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے چند اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے تھے جس کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved