Mar 07, 2021 06:02 pm
views : 268
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 590,508 Cases and 13,205 Deaths
ملک میں کورونا وبا سے مزید 39 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وبا کے مزید ایک ہزار 780 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 39 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 887 افراد
کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 92 لاکھ 12 ہزار 480 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے
ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 780
نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد اب ملک میں اس وبا کے مصدقہ مریضوں کی
مجموعی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 77 ہزار8،
سندھ 2 لاکھ 59 ہزار 666، خیبر پختونخوا 73 ہزار 708، بلوچستان 19
ہزار114، آزاد کشمیر 10 ہزار 534، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 جب کہ اسلام
آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار 519 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا
وائرس کا شکار مزید 39 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد اس وباسے جاں بحق
ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وائرس نے سب سے
زیادہ جانی نقصان پنجاب میں کیا ہے جہاں 5 ہزار 552 افراد جان کی بازی ہار
چکے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 424، خیبر پختونخوا 2 ہزار 109،
اسلام آباد میں 508، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد
کشمیر میں 309 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
کورونا کا شکار مزید ایک ہزار 38
افراد نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے، اس طرح 5 لاکھ 58 ہزار 210 افراد
کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18
ہزار 55 ہے۔ جن میں سے ایک ہزار 595 کی حالت تشویشناک ہے