Mar 08, 2021 05:00 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- I will close the doors of corruption, says PM Imran Khan
اسلام آباد،کرپشن کے دروازے بند کروں گا، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انفرادی اوراداروں کی سطح پرتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت اورتعاون سے مستحقین کی مدد کیلئے کوشاں ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرفیصل جاوید اورسینیٹرذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات لاکر کرپشن کے دروازے بند کروں گا، صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوارہیں، انشاء اللہ کامیاب ہوں گے، اپوزیشن ناکام ہے اورمستقبل میں بھی ناکام ہوگی، پی ڈی ایم والوں کو ہرجگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، مستقبل میں صاف، شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔
ملاقات میں پناہ گاہوں کے دائرہ کارمیں توسیع اور کوئی بھوکا نہ سوئےپروگرام پرعملدرآمد پرگفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب اورمستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے، حکومت انفرادی اوراداروں کی سطح پرتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت اورتعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔