Mar 08, 2021 05:00 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan observed International Women's Day
کراچی،دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا، یوم خواتین کے حوالے سے ملک بھر میں مذاکرے، پریس کانفرنس، ریلیاں نکالی گئیں
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ یوم خواتین کے حوالے سے ملک بھر میں مذاکرے، پریس کانفرنس، ریلیاں نکالی گئیں۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت، وزیر اعظم، آرمی چیف اور سیاسی وسماجی رہنماؤں نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔ خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔
ریلیوں میں شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔مقررین نے خواتین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عورتوں کے حقوق پر زور دیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت جہیز کی لعنت کو دفنانے کیلئے سرکاری طور پر انتظامات کرے۔صرف 6 ماہ میں کراچی میں 14000 طلاق وخلع کے کیسز ریکارڈ ہوئے جو انتہائی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہیں۔