Mar 08, 2021 05:16 pm
views : 228
Location : Sindh High Court
Karachi- Federal Secretary Finance has been ordered to be arrested
اسلام آباد، وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا
سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ان لینڈ ریونیو افسر کو 7 سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں مسلسل حکم عدولی پر سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اسلام آباد میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو تعمیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔
عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کے 50 ہزار کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 15 دسمبر 2020 سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے، گزشتہ سماعت کی تنبہہ کے بعد بھی سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا۔