Mar 08, 2021 05:19 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Karachi- Ruckus in Sindh Assembly as disgruntled MPAs sit on opposition benches
کراچی، سندھ اسمبلی کا ایوان لوٹوں کے نعروں سے گونج اٹھا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے ہوگئے
باغی ارکان کو حکومتی بینچوں پر بٹھائے جانے پر سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین شور شرابہ کرتے رہے اس دوران حزب اختلاف کے اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے اجلاس کے دوران شور شرابہ کیا۔ اجلاس میں لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا یہ کوئی طریقہ نہیں افسوس ہے اراکین کورولزکا پتہ ہی نہیں۔ یہ کتاب اپنے منہ پرماریں۔ رول 8 میں جائیں دیکھیں اس طرح کارویہ نہیں اپنایا جاسکتا۔ اسپیکر نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے مخاطب ہوکر کہا آپ پارلیمانی لیڈرہیں،قانون پڑھیں۔ان کوپڑھنا نہیں آتا ہے۔