Mar 09, 2021 01:45 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 54 Pakistanis, infects 1,353 in one day
کراچی، کورونا وائرس کا ایک اور ہلاکت خیز روز، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء نے مزید چون افراد کی جانیں لے لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو تریپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اٹہتر ہزار چھ سو اڑتالیس، سندھ میں دو لاکھ انسٹھ ہزار نوسو چھپن، خیبر پختونخوا میں چوہتر ہزار ایک سو سڑسٹھ، بلوچستان میں انیس ہزار ایک سو اکیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو انسٹھ، اسلام آباد میں پینتالیس ہزار نو سو چہتر جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار چھ سو چھبیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک بانوے لاکھ اٹہتر ہزار چھ سو تیرہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتیس ہزار سات سو چھیاسی نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ تریسٹھ ہزار آٹھ سو تئیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو چوالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہزار دو سو اکیاسی ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار چھ سو، سندھ میں چار ہزار چار سو چھتیس، خیبر پختونخوا میں دو ہزار ایک سو اٹھارہ ، اسلام آباد میں پانچ سو اکیاون، بلوچستان میں دو سو ایک، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں تین سو تیرہ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔