Mar 09, 2021 01:48 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Karachi- PM called everyone thief after getting vote of confidence in Parliament, Mustafa Kamal
کراچی، کیا چوروں کو پکڑنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوج بلانی پڑے گی، مصطفی کمال کہتے ہیں اعتماد کے ووٹ کے بعد حکومت نے سب کو کرپٹ کہہ دیا
سربراہ پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ایم کیو ایم کا اعتماد کا ووٹ چاہیے تھا، متحدہ قومی موومنٹ کے پاس نادر موقع تھا مردم شماری پر کابینہ کے فیصلے کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے، ایم کیو ایم نے موقع ہاتھ سے گنوا دیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ جنہیں چور کہا جا رہا ہے لوگوں نے انہیں ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا، وزیراعظم ان کے ساتھ بیٹھ کر انتخابی اصلاحات پر بات کریں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام میں اختیارات کی جنگ چھڑ جاتی ہے انہیں پتا ہی نہیں ان کا کیا کام ہے، آئین میں بلدیاتی نظام کا چیپڑ شامل ہونا چاہیے، ملک میں بچوں کی دماغی نشونما نہیں ہو پا رہی۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد حکومت نے سب کو کرپٹ کہہ دیا، اگر وزیراعظم سب کو ڈاکو کہہ رہے ہیں تو انہیں کون پکڑے گا، کیا چوروں کو پکڑنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوج بلانی پڑے گی۔
سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکیں، ہمارے پاس اصلاحات کا مکمل ایجنڈا موجود ہے، انیس مارچ کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔