Mar 09, 2021 01:58 pm
views : 215
Location : Legislative Assembly
Gilgit- GB Assembly passed resolution to make Gilgit-Baltistan an interim constitutional province
گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی و وفاقی اداروں میں نمائندگی دی جائے
جی بی اسمبلی کی جانب سے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈوکیٹ کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔
قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے، وفاقی حکومت، وزیراعظم اور ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کا درجہ دے کر اسے قومی اسمبلی اور دیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ قرار دینے کے لئے دستور پاکستان میں ترمیم کی جائے۔ اس سلسلے میں آئین میں ترامیم کا بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے، آئینی ترامیم میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سے مسئلہ کشمیر متاثر نہ ہو۔ گلگت بلتستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے گزشتہ انتخابات کے دوران اسے عبوری صوبے کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔