Mar 09, 2021 04:04 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Islamabad- Newly elected Senator Abdul Qadir joins PTI
اسلام آباد، بلوچستان سے منتخب ہونیوالے سینیٹر عبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، کہتے ہیں موجودہ حالات میں عمران خان کی قیادت میں ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے
بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہونے والے عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار جب کہ وزیراعظم نے سینیٹر عبدالقادر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
عبدالقادر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہے ، موجودہ حالات میں عمران خان کی قیادت میں ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے تحریک انصاف نے عبدالقادر کو ٹکٹ جاری کیا تھا جس پر پارٹی رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس پر ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔