Mar 10, 2021 05:45 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,786 new coronavirus cases, 43 deaths
کراچی، کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سات سو چھیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اناسی ہزار چھ سو چون، سندھ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار ایک سو پچاس، خیبر پختونخوا میں چوہتر ہزار چار سو تینتیس، بلوچستان میں انیس ہزار ایک سو اکتالیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو انسٹھ، اسلام آباد میں چھیالیس ہزار دو سو انتیس جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار چھ سو تہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک تیرانوے لاکھ اٹھارہ ہزار اڑتیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انتالیس ہزار چار سو پچیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ پینسٹھ ہزار دو سو سولہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں تینتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہزار تین سو چوبیس ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار چھ سو انتیس ، سندھ میں چار ہزار چار سو بیالیس، خیبر پختونخوا میں دو ہزار ایک سو بائیس، اسلام آباد میں پانچ سو بارہ، بلوچستان میں دو سو دو، گلگت بلتستان میں ایک سو تین اور آزاد کشمیر میں تین سو چودہ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔