Mar 10, 2021 05:43 pm
views : 194
Location : Domestic Place
Islamabad- Educational institutions in 7 Punjab cities to close again from Monday
اسلام آباد، کورونا میں تیزی کے سبب پاکستان کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
حکومت پاکستان نے مہلک کورونا وبا کی بڑھتی شرح کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی بدلتی صورتحال پر جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک ہہننے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی، تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات دس بجے بند کرنے کی حد فوری نافذ کر دی گئی، پندرہ مارچ سے شادی ہالز، انڈور ڈائننگ اور سینما گھروں اور زیارتوں کو کھولنے کی اجازت دینے کے پہلے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں اِن ڈور شادی تقریبات اور کھانوں کی اجازت واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور کھانوں اور ٹیک اوے کی سہولت میسر رہے گی، بیرونی اجتماعات کورونا ایس او پیز کے سخت نفاذ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تین سو افراد تک محدود رہیں گے۔ اس کے علاوہ پندرہ مارچ سے سینما گھروں اور مزارات کھولنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں کورونا کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے، شہری گھر سے باہر فیس ماسک ہر صورت پہنیں۔سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر دفاتر میں پچاس فیصد ملازمین کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی جاری رہے گی، تفریحی مقامات کو شام چھ بجے بند کردیا جائے گا، ہوٹلوں کے اندر کھانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات کے دس بجے کے وقت کی حد فوری نافذ کر دی گئی۔