Mar 10, 2021 05:46 pm
views : 202
Location : Domestic Place
Islamabad- Vaccine drive for people over 60 years begins
اسلام آباد، پاکستان میں ساٹھ سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا
ملک بھر میں ساٹھ سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ایک سو چار ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں، ایکسپو سینٹر میں کل بیس ویکسینیشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق اسپتالوں میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، 4 ہزار سے زیادہ بزرگ شہریوں نے کورونا ویکسینیشن کیلیے رجسٹریشن کروائی، پہلی ترجیح میں 80 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
پنجاب اور کے پی کی طرح سندھ میں بھی بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے رجسٹریشن کروانے والے بزرگ شہریوں کو ویکسین لگوانے کے لیے ایس ایم ایس بھیجا جا رہا ہے، بزرگ شہری ایس ایم ایس پر دیے گئے متعلقہ سینٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل عمر کے اعتبار سے ہو گا یعنی زیادہ عمر کے افراد جنہوں نے رجسٹریشن کروائی ہو گی انہیں پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔