Mar 10, 2021 05:47 pm
views : 197
Location : Domestic Place
Islamabad- ECP rejects PTI's plea to stop notification of Gillani's win in Senate polls
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ ملیکہ علی بخاری نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کر سنایا۔ ملیکہ بخاری نے بتایا کہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ووٹ خراب کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ جس پر ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ یہ ایم این ایز کیوں ان سے ملے ؟ جو لوگ آفر کر رہے ہیں، دونوں کا مفاد تھا تو وہ ملے۔
اس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ان کو ایکسپوز کرنے کے لئے ویڈیو بنائی گئی۔ ممبر رکن خیبرپختونخوا نے کہا ان ایم این ایز کو بھی بلانا چاہتے ہیں کہ وہ بتائیں کیوں ملے، اسی لئے کہا گیا رشوت دینے اور لینے والے دونوں جہنمی ہیں۔
ملیکہ علی بخاری دوران سماعت جذباتی ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہم ویڈیو سن چکے ہیں۔ جس پر ملیکہ بخاری نے کہا بصد احترام ہمیں لگتا ہے آپ نے ویڈیوز نہیں سنیں، آپ کو سنانے کی ضرورت ہے، یہ لوگ ہمارے ایم این ایز کے ضمیر خرید رہے ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس لئے کہہ رہے ہیں ان ایم این ایز کو بلائیں، کیا ان ایم این ایز نے پیسے لئے ؟ اس پر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ان ایم این ایز نے پیسے نہیں لئے، انہیں پیشکش ہوئی، ان کو خریدنے کی کوشش کی گئی جو جرم ہے۔